Time 23 اکتوبر ، 2024
پاکستان

وکلا تنظیموں اور رہنماؤں کا جسٹس یحییٰ آفریدی کی بطور چیف جسٹس تقرری کا خیر مقدم

وکلا تنظیموں اور  رہنماؤں نے جسٹس یحییٰ آفریدی کی بطور چیف جسٹس تقرری کا خیر مقدم کیا ہے۔

سابق صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون نےکہا ہےکہ جسٹس یحییٰ آفریدی کی نامزدگی پسند یا نا پسندیدگی کی بنیاد پرنہیں ہوئی، وہ غیرمتنازع جج ہیں۔

وائس چیئرمین پنجاب بار اور ممبرایگزیکٹوکمیٹی نے کہا ہے کہ امید ہے جسٹس یحییٰ آفریدی بار  اور بینچ کے تعلقات کو بہتری کی طرف لے جائیں گے۔

سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے کہا ہےکہ جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقرری عدلیہ اور عوام کے لیے سودمند ہوگی۔

لاہورہائی کورٹ بار  نےکہا ہے کہ نئے چیف جسٹس ملک اور نظام عدل کے لیے موزوں ثابت ہوں گے۔

خیبر پختونخوا  بار نے کہا ہے کہ جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقرری سے قانون کی پاسداری، آئین کی عملداری اور انصاف کے تقاضے پروان چڑھیں گے۔

مزید خبریں :