دنیا
22 فروری ، 2013

کوہ نور ہیرا بھارت کو واپس نہیں کریں گے، ڈیوڈ کیمرون

کوہ نور ہیرا بھارت کو واپس نہیں کریں گے، ڈیوڈ کیمرون

لندن…برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے اعلان کیا ہے کہ وہ شاہی خاندان کے تاج پر جڑا کوہ نور ہیرا بھارت کو واپس نہیں کریں گے۔بھارت کوہ نور ہیرے کی واپسی کے لئے برطانیہ سے کئی بار درخواستیں کر چکا ہے، تاہم اپنے تین روزہ دورہ بھارت کے موقع پر وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے واضح کیا کہ ہیرا بھارت کو لوٹائے جانے کا کوئی امکان نہیں۔ کوہ نور ہیرا 105 قیراط کا ہے جسے لندن کے شاہی محل میں نمائش کے لئے رکھا ہوا ہے۔ یہ قیمتی پتھر بھارت سے حاصل کیا گیا تھا اوراسے 1877ء میں برطانوی ملکہ الزبتھ کی ماں ملکہ وکٹوریا کی تاج کا زینت بنایا گیا تھا۔

مزید خبریں :