Time 24 اکتوبر ، 2024
پاکستان

امریکی سینٹرل کمانڈ کے جریدےکا جنرل عاصم منیرکو شاندار الفاظ میں خراج تحسین

امریکی سینٹرل کمانڈ کے جریدے یونی پاتھ نے سربراہ پاک فوج جنرل عاصم منیر کو شاندار  الفاظ میں خراج  تحسین پیش کیا ہے۔

 جریدے میں شائع مضمون میں  آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو  خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا گیا ہےکہ جنرل عاصم منیر کو  پاکستان کی سلامتی، استحکام  اور خوشحالی کے لیے پرعزم رہنما کے طور  پر  یاد  رکھا جائےگا۔

امریکی جریدے یونی پاتھ نے لکھا کہ جنرل جنرل عاصم منیر  نومبر 2022  میں کمان سنبھالنے کے بعد سے پاکستان کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے کوشاں ہیں، ان کی قیادت میں شدت پسند گروپوں کے خلاف 22 ہزار سے زائد انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہوئے ہیں۔

جریدے کے مطابق جنرل عاصم منیر نے واضح کیا ہےکہ پاکستان اپنے شہریوں کی حفاظت کے لیے دہشت گردوں کے نیٹ ورکس کو ختم کرےگا، دہشت گردوں کو ریاست کی رٹ کے سامنے سرتسلیم خم کرنا ہوگا۔

جریدے نے یہ بھی لکھا کہ آرمی چیف نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل اور گرین پاکستان انیشیٹو جیسے اقدامات کے ذریعے معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کیا۔

جریدے کے مطابق آرمی چیف کا مقصد اندرونی چیلنجوں سے نمٹنا، مسلح افواج اور قوم میں پیشہ ورانہ مہارت، ربط باہمی اور اتحاد کو فروغ دینا ہے۔

مزید خبریں :