Time 24 اکتوبر ، 2024
پاکستان

نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے رجسٹرار آفس کو آئینی بینچ سے متعلق پالیسی دے دی

نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے رجسٹرار آفس کو  آئینی بینچ سے متعلق پالیسی دے دی۔

آئینی بینچز کو مقدمات کی منتقلی کا سلسلہ جاری ہے۔ سپریم کورٹ نےاسلام آباد میں شُفہ سے متعلق مقدمہ آئینی بینچ کو بھجوا دیا ہے۔

نامزدچیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

جسٹس شاہد وحید کا کہنا تھا کہ اس کیس میں تو آئینی شقوں کی تشریح کرنا ہوگی، کیس تو اب آئینی بینچ کو  منتقل ہونا چاہیے۔

وکیل سلمان اسلم بٹ کا کہنا تھا کہ میں یہ کہنا نہیں چاہتا تھا لیکن ہونا ایسا ہی چاہیے۔

جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا تھا کہ رجسٹرار آفس کو آئینی بینچ کے حوالے سے پالیسی دے دی ہے، آفس کو ہدایت کی ہے جن کیسز میں کوئی قانون چیلنج ہو الگ کیٹیگری بنائی جائے، جن کیسز میں آئین کی تشریح کی ضرورت ہوئی انہیں منتقل کرتے رہیں گے۔

سپریم کورٹ کے مختلف بینچز  نے گزشتہ روز  بھی 4 مقدمات آئینی بینچ کو منتقل کیے تھے۔

مزید خبریں :