Time 24 اکتوبر ، 2024
پاکستان

آئینی ترمیم سےجسٹس منصور کا راستہ رُکا لیکن اس میں پی ٹی آئی کا عمل دخل زیادہ ہے، رانا ثنا اللہ

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے جسٹس منصور کا راستہ رُکا ہے لیکن اس میں حکومت کا عمل دخل کم اور پی ٹی آئی کا زیادہ ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی ایسا انتشاری ٹولہ ہے کہ جس کی حمایت کرے اس کا بھی نقصان ہوجائے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جسٹس منصور بہت اچھے جج ہیں لیکن ان کے بارے میں پی ٹی آئی والے کہتے رہے کہ ہماری بات ہوگئی ہے، اکتوبر میں جسٹس منصور  آرہے ہیں وہ آکر حکومت کا بندوبست کردیں گے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ایسی باتیں کسی کی بھی ساکھ کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔


مزید خبریں :