کاروبار
22 فروری ، 2013

کے ایس ای 100انڈیکس 18074پوائنٹس بلندترین سطح پربند

کے ایس ای 100انڈیکس 18074پوائنٹس بلندترین سطح پربند

کراچی…کراچی اسٹاک ایکس چینج کی بلند پرواز جاری ہے۔ آج کے ایس ای 100 انڈیکس 18 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور کرگیا۔ ٹریڈنگ کے اختتام پر کراچی اسٹاک ایکس چینج کا 100 انڈیکس 18 ہزار 74 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا جو ایک ریکارڈ ہے۔ 100 انڈیکس میں 153 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔آج ایکس چینج میں 20 کروڑ 17 لاکھ سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا جو گزشتہ دن سے 13 فی صد زیادہ ہے۔ماہرین کے مطابق غیر ملکیوں کی سرمایہ کای میں اضافہ اورٹیلی کام اور فرٹیلائزر کے شعبے میں سرمایہ کاری کے باعث انڈیکس میں اضافہ ہوا ہے۔

مزید خبریں :