پاکستان
22 فروری ، 2013

کراچی: مختلف علاقو ں میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، ایک زخمی

کراچی: مختلف علاقو ں میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، ایک زخمی

کراچی …کراچی کے مختلف علاقو ں میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق کورنگی نمبر پانچ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا جس کی لاش کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کی گئی۔ ایک اور واقعے میں سائٹ ایریا میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے جنھیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک زخمی دم توڑ گیا۔ خواجہ اجمیر نگری میں مسلم لیگ ن کے علاقائی رہ نما مقصود احمد فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئے۔مقصود احمد ، جے یوآئی کے رہ نما اور یوسی ناظم حافظ احمد علی کے بھائی ہیں۔

مزید خبریں :