Time 27 اکتوبر ، 2024
دنیا

امریکا میں مختلف مسالک کے کئی علما اور پیش اماموں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی توثیق کردی

امریکا کی ریاست مشی گن میں مختلف مسالک کے کئی علما اور  پیش اماموں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی توثیق کر دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست مشی گن میں مختلف مسالک کے کئی علما اور پیش اماموں نے ری پبلکن صدارتی امیدوار اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی توثیق کر دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  بلال الظہیری سمیت مختلف پیش اماموں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگیں ختم کرنے اور عالمی سطح پر امن قائم کرنے کے اعلان کو اپنی جانب سے توثیق کا سبب قرار دیا۔

میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا کہ علما اور پیش اماموں کی حمایت پر ڈونلڈ ٹرمپ نے خوشی کا اظہار کیا۔


مزید خبریں :