22 فروری ، 2013
کراچی…آئندہ ماہ ہونیوالے قومی ایک روزہ ٹورنامنٹ کیلئے کراچی کی دونوں ٹیموں کا اعلان کردیا گیا ہے ، محمد سمیع کراچی ڈولفنز اور خرم منظور کراچی زیبراز کی قیادت کریں گے۔ ایونٹ کراچی کی دوٹیمیں شرکت کریں گی ، کراچی ڈولفنز کی قیادت فاسٹ بولر محمد سمیع کریں گے ۔ توصیف احمد کو ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ خرم منظور کراچی زیبراز کے کپتان ہوں گے جبکہ اعظم خان کوچنگ کے فرائض انجام دیں گے۔قومی ایک روزہ ٹورنامنٹ تین مارچ سے ملک کے مختلف سینٹرز پر کھیلا جائے گا۔