22 فروری ، 2013
کراچی…قائم مقام گورنر سندھ نثار احمد کھوڑو نے سندھ پیپلز لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2012 ء کے خاتمے اور 1979 ء کے بلدیاتی نظام کی بحالی کے بل پر دستخط کردیئے ہیں۔گورنر ہاوٴس میں دستخط کرنے کی تقریب کے موقع پرسندھ کے سینئر وزیر پیر مظہر الحق ، صوبائی وزراء آغا سراج درانی ، ایاز سومرو ، سید مراد علی شاہ ، سسی پلیجو اور شرجیل میمن سمیت دیگر وزراء بھی موجود تھے۔سندھ پیپلز لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2012 ء کے خاتمے اور 1979 ء کے بلدیاتی نظام کی بحالی کے بل کی منظوری گزشتہ روز سندھ اسمبلی نے دی تھی جبکہ ایم کیوایم کے ارکان نے اس کے خلاف احتجاج کیا تھا۔