پاکستان
22 فروری ، 2013

پشاور:بھرتیوں سے بھری بس نہر میں گرنے سے10افراد جاں بحق

پشاور:بھرتیوں سے بھری بس نہر میں گرنے سے10افراد جاں بحق

پشاور …پشاور میں باراتیوں سے بھری بس چارسدہ روڈ پر بڈھنی نہر میں گر گئی، حادثہ6خواتین سمیت 10 افراد جاں بحق اور9 زخمی ہوگئے۔پولیس اور ریسکیو ذرائع کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے بدھو ثمر باغ سے باراتیوں کی بس چارسدہ روڈ جا رہی تھی کہ بڈھنی کے قریب الٹ کر نہر میں جاگری۔حادثے میں 6 خواتین سمیت 10افراد جاں بحق اور9زخمی ہوگئے۔ زخمیوں اور لاشوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ایک زخمی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے، زخمیوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ پولیس کاکہناہے کہ بس میں 30 سے 40 افراد سوار تھے۔ 13 افراد کو زندہ نکال لیا گیا جبکہ دیگر افراد کی تلاش جا ری ہے۔

مزید خبریں :