پاکستان
22 فروری ، 2013

ایڈیشنل سیکریٹری سے چھٹکارادلایاجائے، ندیم افضل چن کااسپیکرکوخط

ایڈیشنل سیکریٹری سے چھٹکارادلایاجائے، ندیم افضل چن کااسپیکرکوخط

اسلام آباد…پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین ندیم افضل چن نے اسپیکرقومی اسمبلی کوایک خط میں کہاہے کہ پی اے سی کے ایڈیشنل سیکریٹری سہیل لودھی نے دانستہ طور پر کام میں تاخیرکی ، اور17اہم خطوط بھی ارسال نہ کیے،اُن سے چھٹکارادلایاجائے۔ چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی ندیم افضل چن نے خط میں کہاہے کہ ایڈیشنل سیکریٹری پی ایسی قمر لودھی نے صوبوں کے چیف سیکریٹریز اورا سپیکرز سمیت اعلیٰ افسروں کو 17 اہم خطوط ارسال نہیں کیے۔ رواں اجلاس میں پیش کی جانے والی پی اے سی کی سال دوہزارچھ سات کی رپورٹ کی تیاری میں بھی تاخیرکی اوروہ قومی اسمبلی میں پیش نہ کی جاسکی۔

مزید خبریں :