30 اکتوبر ، 2024
خیبرپختونخوا میں پیٹ کے کیڑوں سے پیدا ہونے والی بیماریاں بچوں کی جسمانی اور ذہنی نشوونما کو متاثر کر رہی ہیں۔
صوبے کے 22 اضلاع میں لاکھوں بچے پیٹ کے کیڑوں کی بیماری کے خطرے سے دوچار ہیں۔
طبی ماہرین کے مطابق پیراسائٹک انفیکشن غذائی کمی، خون کی کمی اور ذہنی نشوونما میں رکاوٹ کا باعث بنتے ہیں جس سے بچے کی سیکھنے اور ترقی کی صلاحیت پر مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
اس سے نمٹنے کیلئے خیبرپختونخوا حکومت 4 نومبر سے 5 روزہ ڈی ورامننگ مہم شروع کررہی ہے جس کے تحت صوبے بھر میں 5 سے 14 سال کے 80 لاکھ بچوں کو پیٹ کے کیڑوں سے تحفظ کی دوائی دی جائے گی۔
خیبرپختونخوا میں گزشتہ 5 سالوں کے دوران 5 سے 14 سال کے ایک کروڑ جب کہ گزشتہ سال 50 لاکھ بچوں کو پیٹ کے کیٹروں سے تحفظ کی دوائی دی گئی۔