22 فروری ، 2013
لاہور …لاہور میں پولیس نے جعلی ڈالر اور اے ٹی ایم کارڈ تیار کرنے والے گینگ کے 4 افراد گرفتار کر لئے۔ ملزمان میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔اچھرہ پولیس کے مطابق ملزمان طویل عرصے سے جعلی ڈالرز اور اے ٹی ایم کارڈ تیار کر رہے تھے۔ ملزمان میں خاتون فرزانہ، سافٹ ویئر انجینئر احمد اور ان کے دوساتھی ناصر اور جاسم شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے جعلی ڈالر، پاسپورٹس، مشینری اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔