پاکستان
22 فروری ، 2013

اہل سنت والجماعت کے رہنما ملک اسحاق کوجیل منتقل کردیاگیا

اہل سنت والجماعت کے رہنما ملک اسحاق کوجیل منتقل کردیاگیا

رحیم یارخان…اہل سنت والجماعت کے مرکزی نائب صدر ملک اسحاق کوحراست میں لے کرجیل منتقل کردیاگیاہے۔پولیس کے مطابق سانحہ کوئٹہ کے بعد پنجاب حکومت نے ملک اسحاق کوحراست میں لئے جانے کے لئے احکامات جاری کئے تھے جس پر ان کی رہائش گاہ سے انہیں حراست میں لیاگیا۔ اس سے قبل اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ملک اسحاق کا کہنا تھا کہ سانحہ کوئٹہ یا دیگر واقعات سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔ وہ اپنی گرفتاری کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔جس کے بعد انہیں ڈسٹرکٹ جیل رحیم یارمنتقل کردیاگیاہے۔

مزید خبریں :