22 فروری ، 2013
کراچی …کراچی کے علاقے کریم آباد کے فیصل بازارمیں نقب زنی کی واردات ملزمان 20 سے زائد دکانوں کے تالے توڑکرسامان لوٹ کرفرارہوگئے۔پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے کریم آباد میں نامعلوم ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 20 سے زائد دوکانوں کے تالے توڑ کردوکان میں موجود لاکھوں روپے کا سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ،صبح کے وقت جب دوکانداروں نے دُکان کھولنے کے لئے پہنچے تو اُنہیں علم ہوا کہ رہزنی کی واردات ہوچکی ہے،جس پر پولیس کو اطلاع دی اور تاجروں نے احتجاج بھی کیا تاہم پولیس کی ملزمان کو گرفتار کرنے کی یقین دہانی پر احتجاج کر دیا گیا۔