پاکستان
22 فروری ، 2013

آج رات کراچی سمیت سندھ ،جنوبی پنجاب ،بلوچستان میں بارش کاامکان

آج رات کراچی سمیت سندھ ،جنوبی پنجاب ،بلوچستان میں بارش کاامکان

کراچی…محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات کراچی سمیت سندھ ،جنوبی پنجاب اوربلوچستان کے کئی مقامات پربارش کاامکان ہے جبکہ پنجاب کے مشرقی علاقوں میں ژالہ باری پوسکتی ہے۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں برسات کے ساتھ ہی سردی پھرلوٹ آئی ہے۔مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن کے بالائی علاقوں میں برفباری اور بارش کاسلسلہ جاری ہے،گلگت بلتستان، ہنزہ نگر،دیامر ،اسکردو اور آزاد کشمیر میں بھی برف پڑرہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات گلگت بلتستان،خیبر پختونخوا ، پنجاب اور کراچی سمیت سندھ کے اکثر مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ آج سب سے کم درجہ حرارت پاراچنارمیں منفی 07 ریکارڈ کیا گیا جبکہ دوسرے شہروں میں درجہ حرارت کچھ یوں رہا۔

مزید خبریں :