پاکستان
22 فروری ، 2013

نئی بھرتیوں اورنئی ترقیاتی اسکیموں پر مکمل پابندی ہے، میاں افتخار

نئی بھرتیوں اورنئی ترقیاتی اسکیموں پر مکمل پابندی ہے، میاں افتخار

پشاور…خیبرپختونخواکے وزیراطلاعات میاں افتخارحسین نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نئی بھرتیوں اورنئی ترقیاتی اسکیموں پرپابندی کے احکامات پرعمل درآمد کررہی ہے۔ پشاورمیں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے صوبائی وزیراطلاعات کا کہناتھا کہ خیبرپختونخوامیں الیکشن کمیشن کیاحکامات پرعمل درامد کیا جارہاہے۔ تاہم یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ سندھ حکومت کی کارکردگی پرمبنی اشتہاربازی اب بھی ہورہی ہے۔ان کا کہناتھا کہ نئی ترقیاتی اسکیموں پرمکمل پابندی عائد کردی گئی ہے اورنئی بھرتیاں بھی نہیں کی جارہیں۔ میاں افتخار نے کہا کہ حکومت کی کارکردگی سے عوام کوآگاہ کرنے کے لئے اشتہارات کی مہم روک لی گئی ہے۔

مزید خبریں :