22 فروری ، 2013
لاہور…مسلم لیگ نون کے صدر نوازشریف نے امریکا پر زوردیا ہے کہ وہ پاکستان سے تعلقات ایڈ کی بجائے ٹریڈ ، سرمایہ کاری اورعوامی رابطوں پر استوار کرے۔ انہوں نے یہ بات رائے ونڈ میں امریکی سینٹ کی کمیٹی برائے خارجہ تعلقات کے چیئرمین رابرٹ مینڈیز سے ملاقات کے دوران کہی۔ نوازشریف نے رابرٹ مینڈیز کو نیا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور اُمید ظاہر کی کہ سینٹر رابرٹ مینڈیز کی رہنمائی میں پاک امریکہ تعلقات باہمی اعتماد اوراحترام استوار ہوں گے ۔ اُن کا کہناتھا کہ جنوبی ایشیا میں دہشت گردی سے نمٹنے اور امن وسلامتی کیلئے پاکستان کا کردار تسلیم کیا جانا چاہیے ۔ سینٹر رابرٹ مینڈیز نے جمہوریت کے استحکام کیلئے نوازشریف کی خدمات کو سراہ اورکہا کہ امریکاپاکستان میںآ ئندہ انتخابات کے حوالے سے ہونے والی پیشرفت پر نظر رکھے ہوئے ہے ۔