پاکستان
22 فروری ، 2013

سندھ:34 سالہ پرانا بلدیاتی نظام بحال ، 9محکموں کے سیکریٹریز بھی تبدیل

سندھ:34 سالہ پرانا بلدیاتی نظام بحال ، 9محکموں کے سیکریٹریز بھی تبدیل

کراچی…قائم مقام گورنر سندھ کے دست خط سے 34 سالہ پرانا بلدیاتی نظام بحال کئے جانے کے بعد بلدیاتی اداروں کے حکام کوکام کرنے سے روک دیا گیا ، جبکہ اچانک سندھ کے 9محکموں کے سیکریٹریز کو بھی تبدیل کر دیا ہے۔سندھ میں بدلتی سیاسی صورتحال کے بعد بیورو کریسی میں تبدیلیاں شروع ہوگئی ہیں۔ سندھ کے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر سریش کو سیکریٹری صحت، محمد وسیم کو سیکریٹری جنگلات وجنگلی حیات اور مشتاق میمن کوممبر جوڈیشل بورڈ آف ریونیو مقرر کردیا گیا ہے۔ رضوان احمد سیکریٹری صنعت ، علی احمد لوند سیکریٹری فشریز و لائیو اسٹاک ،ثاقب سومرو سیکریٹری لینڈ یوٹیلائزیشن ہوں گے، غلام مصطفی پھل کو سیکریٹری بحالی، عابد علی شاہ سیکریٹری زکواةا و راوقاف اور شاہد گلراز ممبر آر اینڈ ایس بورڈ آف ریونیو تعینات کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :