Time 03 نومبر ، 2024
کھیل

انگلش بیٹرز کے چھکے چھڑا نیوالے ساجد خان کو ٹیم میں کس نام سے پکارا جاتا ہے؟

قومی ٹیم کے ٹیسٹ کرکٹر ساجد خان کا کہنا ہے کہ انھیں سابق کپتان بابر اعظم گجر اور موجودہ کپتان شان مسعود سجو کہہ کر پکارتے ہیں۔

حال ہی میں ساجد خان جیو نیوز کے پروگرام ’ ہنسنا منع ہے‘ میں شریک ہوئے جس دوران میزبان تابش ہاشمی نے ساجد خان سے سوال کیا کہ ٹیم میں فخر زمان کو فوجی جبکہ دیگر کھلاڑیوں کے بھی کئی نام ہیں آپ کو ٹیم میں کس نک نیم سے بلایا جاتا ہے؟

سوال کے جواب پر ساجد خان نے بتایا کہ جب بابر اعظم کپتان تھے تو وہ مجھے گجر کہہ کر مخاطب کرتے تھے اب کپتان شان مسعود سجو کہہ کر پکارتے ہیں۔

ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا کہ’ سوشل میڈیا پر تو لوگوں نے میرے  مختلف نام رکھے ہوئے ہیں کوئی کٹپا کہتا ہے، کوئی سنجو کہتا ہے اور کوئی لالہ کہہ کر بلاتا ہے‘۔

دوران گفتگو میزبان تابش ہاشمی نے ساجد خان سے سوال کیا کہ آپ نے کبھی کسی ٹیم کی کپتانی کی ہے ؟ جس پر ساجد خان نے بتایا کہ ’ میں نے انڈر 13، انڈر 16، انڈر 19اور انڈر 23میں بھی کپتانی کی ہے، کلب لیول میں 12 سال سے کپتانی کررہا ہوں اور فرسٹ کلاس میں بھی کپتانی کرچکا ہوں ۔

 میزبان نے ساجد خان سے اگلا سوال کیا کہ دنیا بھر کی ٹیموں کی اگر بات کی جائے تو آپ کا پسندیدہ کپتان کون سا ہے؟ جس پر ساجد خان نے بتایاکہ ان کے پسندیدہ کپتان مہندرا سنگھ دھونی ہیں۔

مزید خبریں :