23 فروری ، 2013
لاہور…لاہور کے علاقے مزنگ میں پولیس نے شادی کی تقریب میں میوزیکل پروگرام پر ہلہ بول دیا،باراتیوں سے تلخ کلامی کے بعد گلی سے نوجوان کو پکڑ کر سرعام تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے تھانے لے گئے،اہل علاقہ کے مطابق مزنگ کے علاقے جلال دین روڈ پر شادی والے گھر رات گئے میوزیکل پروگرام جاری تھا،مزنگ پولیس کے تین اہلکاروں نے چھاپہ ماراتو دولہے کے والد اور تقریب کے شرکاء نے تلخ کلامی کے بعد تھانے جانے سے انکار کر دیا،اس دوران 24 سالہ محمد جاوید گلی میں گھر سے نکلا تو اہلکاروں نے اسے دھر لیا ،سرعام تشدد کا نشانہ بنایا ور تھانے لے جا کر بند کر دیا۔