پاکستان
23 فروری ، 2013

چند دن میں ہم اورہمارے مخالف عوامی عدالت میں ہونگے،وزیر اعظم

چند دن میں ہم اورہمارے مخالف عوامی عدالت میں ہونگے،وزیر اعظم

حیدر آباد…وزیراعظم راجہ پر ویز اشرف نے کہا ہے کہ چند دن کی بات ہے، ہم اور ہمارے خلاف بات کرنیوالے عوام کی عدالت میں ہونگے۔ہم اپنے5 سال کا حساب دینے کیلئے تیار ہیں اور ہر جگہ حساب دینے کے لیے تیار ہیں۔گورنمنٹ کالج حیدر آباد میں خطاب میں ان کا کہنا ہے کہ آئین کو اصل صورت میں پیپلزپارٹی نے پیش کیا،ڈکٹیٹرنے آئین پاکستان کا نام تبدیل کردیا، وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے 5 سال میں جتنے بڑے کام کیئے اتنے کسی نے نہیں کیئے۔5 سال میں ہم نے جتنے تعمیری کام کیے،65 سال میں کسی نے نہیں کیئے۔ان کا ہنا ہے کہ اگردہشتگردی، مہنگائی پر کنٹرول کرنا ہے تو پارلیمنٹ کا مضبوط ہونا ضروری ہے۔

مزید خبریں :