پاکستان
23 فروری ، 2013

شریف برادران کی مقتول ڈاکٹر علی کے گھر آمد،والد سے تعزیت کی

شریف برادران کی مقتول ڈاکٹر علی کے گھر آمد،والد سے تعزیت کی

لاہور…میاں نواز شریف اور شہباز شریف آئی سرجن ڈاکٹر علی مرحوم کے گھر پہنچے ہیں جہاں انہوں نے ڈاکٹر علی کے والد سے تعزیت کی ہے ۔تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے میاں ں نوازشریف نے کہا کہ ڈاکٹر علی حیدر کیاہلخانہ کیدکھ میں برابرکے شریک ہیں، آئی سرجن کے قتل پر بہت دکھ ہوا۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر علی حیدر کا قتل بہیمانہ واقعہ ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ کوئٹہ میں ہزارہ افراد کے قتل عام کا نوٹس پہلے کیوں نہیں لیا گیا،ہزارہ کے واقعے پر حکومت کو بھرپور توجہ دینی چاہئے تھی،حکومت علمدار سانحے پر کارروائی کرتی تو سانحہ ہزارہ ٹاوٴن پیش نہ آتا،کراچی، بلوچستان اور قبائلی علاقوں کی صورتحال سب کے سامنے ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ ڈاکٹرعلی حیدرکے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتارکیا جائیگاانہوں نے دعویٰ کیا کہ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال دوسرے صوبوں سے بہتر ہے ۔

مزید خبریں :