23 فروری ، 2013
راولپنڈی…راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ممبئی حملہ کیس کی سماعت کسی کارروائی کے بغیرملتوی کردی گئی۔ راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ممبئی حملہ کیس کے حوالے سے بھارت سے پاکستان کی جانب سے گواہوں کے بیانات مانگے گئے تھے تاہم بھارت کی جانب سے تاحال تفصیلات کی عدم فراہمی کے باعث سماعت کسی کارروائی کے بغیردومارچ تک ملتوی کردی گئی۔