پاکستان
23 فروری ، 2013

بھار ت نے 30 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا

کراچی…رن آف کچھ کے علاقے سے متصل سمندر سے بھار ت نے 30 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا۔ فشریز ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ رن آف کچھ کے علاقے سے آج دو پاکستانی کشتیوں سمیت تقریباً 30 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا ہے، اس سے قبل پاکستان نے جنوری کو 27 بھارتی ماہی گیروں کو پاکستانی سمندری حدود میں شکار کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا جبکہ چند دن قبل بھی مزید 25 بھارتی ماہی گیروں کو کراچی سے 60میل دور گرفتار کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :