05 نومبر ، 2024
امریکی ریاست جارجیا کی فلٹن کاؤنٹی کے بعض پولنگ اسٹیشنز پر بم کی افواہیں سامنے آئی ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق بم کی افواہوں پر بعض پولنگ اسٹیشنز کو عارضی طور پر خالی کرایا گیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق امریکی حکام کو 5 پولنگ اسٹیشنز پر بم کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔
مقامی حکام کا کہنا ہےکہ بم کی اطلاعات جھوٹی تھیں۔ فلٹن کاؤنٹی میں الیکشن کا عمل محفوظ طریقے سے دوبارہ شروع کردیا گیا ہے۔
اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں، امریکی حکام کا کہنا ہے کہ وہ ان افواہوں کے حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ امریکی صدارتی انتخابات میں آج ووٹنگ کا عمل جاری ہے اور ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس اور ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق 7 کروڑ 89 لاکھ افراد پہلے ہی ووٹ کاسٹ کرچکے ہیں اور کسی بھی امیدوار کو جیت کے لیے کل 538 میں سے کم از کم 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہوں گے۔
امریکا میں صدارتی انتخابات میں الیکشن کے دن کی ووٹنگ کا آغاز رات نیو ہیمپشائر میں ہوا اور پہلا ووٹ نیو ہیمپشائر کے ایک چھوٹے سے قصبے ڈکسوائل نوچ میں ڈالا گیا۔