Time 07 نومبر ، 2024
پاکستان

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب، سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بینچز کے ججز کی نامزدگی پر غور ہوگا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی  نے جوڈیشل کمیشن کا  اجلاس کل طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ میں آئینی بینچوں کے لیے ججوں کی نامزدگی  پر غور ہوگا۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر ، جسٹس امین الدین خان شریک ہوں گے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ، نمائندہ پاکستان بار کونسل اختر حسین ، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، شبلی فراز ، فاروق ایچ نائیک، شیخ آفتاب احمد اور روشن خورشید بروچہ بطور ممبر شرکت کریں گے۔


مزید خبریں :