Time 08 نومبر ، 2024
کھیل

یورپ میں ٹاپ ڈویژن فٹبال کھیلنے والی پاکستانی نژاد اقصیٰ کی قومی فٹبال ٹیم میں شمولیت کا امکان

یورپ میں ٹاپ ڈویژن فٹبال کھیلنے والی پاکستانی نژاد اقصیٰ کی قومی فٹبال ٹیم میں شمولیت کا امکان
26 سالہ فارورڈ اقصیٰ سعودی عرب کے خلاف میچ کیلئے عبوری اسکواڈ میں شامل ہیں— فوٹو:فائل

یورپ میں ٹاپ ڈویژن فٹبال کھیلنے والی پاکستانی نژاد اقصیٰ مشتاق کی پاکستان ویمن فٹ بال ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے۔

یورپ میں ٹاپ لیگ کھیلنے والی اقصیٰ مشتاق پہلی پاکستانی نژاد خاتون فٹبالر ہیں، وہ ان دنوں یونانی کلب او ایف آئی کی جانب سے کھیل رہی ہیں۔

اقصیٰ مشتاق 2020 میں اطالوی کلب نپولی کی نمائندگی بھی کرچکی ہیں، وہ سعودی عرب کے خلاف پاکستان ویمن فٹ بال ٹیم کے عبوری اسکواڈ میں شامل ہیں۔

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان یہ مقابلہ 7 دسمبر کوقطر میں شیڈولڈ ہے۔ اس کے علاوہ برطانیہ میں پیدا ہونیوالی اقصیٰ مشتاق امریکا میں بھی فٹبال کھیل چکی ہیں۔

مزید خبریں :