پاکستان
24 فروری ، 2013

پیر مظہر الحق” یونی ورسٹی نہیں بننے دوں گا “کے بیان سے مکر گئے

پیر مظہر الحق” یونی ورسٹی نہیں بننے دوں گا “کے بیان سے مکر گئے

حیدرآباد…سندھ کے وزیر تعلیم پیر مظہر الحق نے کہاہے کہ حیدرآباد میں انھوں نے یونی ورسٹی نہیں بننے دی۔ اور ایسی کسی بھی کوشش کے سامنے آہنی دیوار بنے رہے ۔ میڈیا پر خبر آنے کے بعد وہ اپنے اس بیان سے مکر گئے۔ سندھ کے وزیر تعلیم نے یہ بات سندھ یونی ورسٹی جامشورو میں طلبا و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ان کی منطق تھی کہ بعض عناصر سندھ یونی ورسٹی کو تباہ اور بدنام کرنا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کالج کے لیے پچاس کروڑ روپے کا اعلان کیا تو طلبا اور پروفیسرز نے پْرجوش انداز میں کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کا مطالبہ بھی کردیا اور یہی وہ تاریخی لمحہ تھا جب اچانک پیر مظہرالحق نے مداخلت کی اور راجہ جی کے کان میں کچھ کہا جس کے بعد وزیراعظم نے تقریر کا رخ ہی موڑ دیا۔ میڈیا پر خبر اور شدید رد عمل کے بعد صوبائی وزیر اپنے بیان سے ہی مکر گئے۔وضا حتی بیان میں پیر مظہر الحق کا کہنا تھا کہ حیدرآباد میں یونیورسٹی کے قیام کے خلاف کوئی بات نہیں کی۔وہ سندھ بھر میں یونیورسٹیز کے قیام کے حا می ہیں۔حیدر آباد میں پیر مظہر الحق نے ایم کیو ایم کے استعفوں کے بعد ماضی میں ایم کیو ایم کے ایک رہ نما کے ساتھ ہونے والی گفتگو کا تذکرہ بھی ضروری سمجھا۔

مزید خبریں :