Time 10 نومبر ، 2024
کھیل

شاہین کے انگوٹھے پرگیند لگی تو فزیو سے پہلے بابر ان کی مددکو پہنچ گئے

پرتھ میں پاکستان اور  آسٹریلیا کے درمیان ایک روزہ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے انگوٹھے پرگیند لگی تو فزیو تھراپسٹ سے پہلے بابر اعظم ان کی مدد کے لیے پہنچ گئے۔

تیسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کی اننگ کے 26 ویں اوور میں بولنگ کے دوران شاہین آفریدی کے انگوٹھے پر گیند لگی تو وہ  اپنا انگوٹھا پکڑ کر گھٹنوں کے بل بیٹھ گئے۔

 اس موقع پر بابر اعظم ان کی مدد کو دوڑے اور  فزیو تھراپسٹ سے پہلے ان کے پاس  پہنچ گئے، بابر نے شاہین کی تکلیف دورکرنےکی کوشش کی اور انگوٹھے پر مساج کیا۔

ان مناظر نے صرف کمنٹیٹرز کے ہی نہیں دیکھنے والوں کے بھی دل جیت لیے۔


مزید خبریں :