کاروبار
24 فروری ، 2013

لاہور میں آج صبح 6 بجے سی این جی کی فراہمی بند ہو گئی

 لاہور میں آج صبح 6 بجے سی این جی کی فراہمی بند ہو گئی

لاہور…اوگرا کے نئے شیڈول کے مطابق لاہور میں آج صبح 6 بجے سی این جی کی فراہمی بند ہو گئی۔جس کے لئے صارفین رات بھر قطاروں میں لگے رہے۔ سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ہفتے میں دوروز کیلئے گیس فراہم کی گئی۔جمعہ کی صبح 6 بجے سے ملنے والی سی این جی آج اتوار کی صبح بند ہوگئی۔لاہورمیں متعدد سی این جی سٹیشنز تاحال بند پڑے تھے اور جہاں مل رہی تھی وہاں جس دن سے گیس کی فراہمی شروع ہوئی اسی دن صارفین کی قطاریں ہی نطر آئیں۔آخری رات تو قطاردر قطار کی صورتحال رہی۔کمرشل گاڑیوں کے ڈرائیورز خاصے مایوس نظر آئے۔ان کہنا تھا کہ سی این جی نہ ملنے سے وہ بے روزگار ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں :