پاکستان
24 فروری ، 2013

کراچی :گھاس منڈی میں جوئے کے اڈے سے 82 ملزمان گرفتار

کراچی کے علاقے گھاس منڈی میں جوئے کے اڈے پر پولیس اور ایف سی نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے 82 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ایس پی لیاری سرفراز نواز نے بتایا کہ گھاس منڈی کے علاقے میں قائم اور کراچی کے سب سے بٹرے جوئے کے اڈے پر پولیس ،ایف سی اور رپیڈ رسپارنس فورس کے اہلکاروں نے چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے 82 جواریوں کو گرفتار کرلیا،چھاپے کے دوران 7 لاکھ روپے کی رقم، درجنوں موبائل فونز،کپمیوٹرائزڈ ریکارڈ،بینک اسٹیٹ منٹس بھی تحویل میں لے لئے گئے ہیں،پکٹرے جانے والے جواریوں اور برآمد ہونے والی اشیاء کو تحویل میں لینے کے بعد صدر کے علاقے میں قائم پریڈی پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :