Time 18 نومبر ، 2024
دلچسپ و عجیب

کنوارے افراد کے مقابلے میں شادی شدہ افراد زندگی میں زیادہ خوش رہتے ہیں، تحقیق

کنوارے افراد کے مقابلے میں شادی شدہ افراد زندگی میں زیادہ خوش رہتے ہیں، تحقیق
ایک تحقیق میں اس بارے میں بتایا گیا / فائل فوٹو

کہا جاتا ہے کہ شادی ایک ایسا لڈو ہے جسے کھانے والا بھی پچھتاتا ہے اور نہ کھانے والا بھی۔

مگر حقیقت تو یہ ہے کہ شادی شدہ جوڑے کنوارے افراد کے مقابلے میں زندگی میں زیادہ خوش باش ہوتے ہیں۔

یہ بات ایک تحقیق میں سامنے آئی۔

جرنل Evolutionary Psychological Science میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں 12 ممالک سے تعلق رکھنے والے 6338 افراد کو شامل کیا گیا۔

تحقیق میں دیکھا گیا تھا کہ شادی سے لوگوں کی شخصیت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

اس مقصد کے لیے شادی کے تعلق اور جذباتی صحت کے درمیان تعلق کا تجزیہ کیا گیا۔

ان افراد کو 3 گروپس میں تقسیم کیا گیا، ایک وہ گروپ تھا جس میں شادی شدہ جوڑے شامل تھے، دوسرے میں کنوارے افراد اور تیسرا گروپ ان افراد پر مشتمل تھا جو شادی تو کرنا چاہتے تھے مگر انہیں مشکلات کا سامنا تھا۔

محققین کی جانب سے ان افراد کی جذباتی صحت، زندگی پر اطمینان، خوشی اور امید وغیرہ کا جائزہ لیا گیا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ شادی سے جذباتی صحت پر نمایاں اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

محققین کے مطابق شادی کے بندھن میں بندھ جانے کے بعد لوگوں میں مثبت جذبات کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے اور زندگی پر اطمینان بڑھ جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کنوارے افراد کے مقابلے میں شادی شدہ افراد میں خوشی کا احساس زیادہ ہوتا ہے۔

مزید خبریں :