Time 18 نومبر ، 2024
دنیا

سعودیہ نے تجارتی مقاصدکیلئے ملک، مذہب یا فرقہ ورانہ علامات کے استعمال پرپابندی لگادی

سعودیہ نے تجارتی مقاصدکیلئے ملک، مذہب یا فرقہ ورانہ علامات کے استعمال  پرپابندی لگادی
فیصلےکا مقصد کسی بھی قسم کی علامات کا غلط استعمال روکنا ہے، سعودی وزیرتجارت،فوٹو: فائل

ریاض: سعودی عرب  نے تجارتی مقاصد کے لیے مخصوص علامات کے استعمال پر پابندی لگادی۔

سعودی  وزیرتجارت ڈاکٹر ماجد القصبی کا کہنا ہےکہ  کسی بھی ملک، مذہب یا فرقہ ورانہ علامات کے تجارتی استعمال  پرپابندی ہوگی۔ فیصلےکا مقصد کسی بھی قسم کی علامات کا غلط  استعمال  روکنا  ہے۔

ڈاکٹر ماجد القصبی کا کہنا ہے کہ فیصلے پر 90 روز بعد عمل درآمد شروع کیا جائے گا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں 2022 میں سعودی پرچم کے تجارتی استعمال پرپابندی لگائی جاچکی ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق  سعودی پرچم پر الجلالہ، التوحید، دوتلواروں اور کھجور کےدرخت بنے ہونےکی وجہ سے اس کے تجارتی استعمال پرپابندی لگائی گئی تھی۔

مزید خبریں :