دنیا
25 فروری ، 2013

جنوبی تھائی لینڈ میں بم دھماکا، 4 افراد جاں بحق، 20 سے زائد زخمی

جنوبی تھائی لینڈ میں بم دھماکا، 4 افراد جاں بحق، 20 سے زائد زخمی

بنکاک… تھائی لینڈ کے شمال مشرق میں بدھ مت کے تہوار میں بم دھماکے سے 4 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔ اس واقعہ کی تصدیق مقامی پویس کی جانب سے کی گئی ہے۔ ضلعی پولیس چیف نے بتایا کہ واقعہ صوبہ واہا صراخم میں ایک تہوار کو منانے کے دوران پیش آیا جس میں دو تماشائیوں کے ساتھ ساتھ دو پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس اہلکار وہاں ایک جھگڑے کو ختم کروانے کیلئے گئے تھے کہ دھماکے کا شکار ہوگئے۔ انہوں نے بتایاکہ دھماکہ میں 20 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

مزید خبریں :