Time 14 نومبر ، 2024
کھیل

قائداعظم ٹرافی: 4 روزہ میچ ڈیڑھ دن میں ہی ختم، 100 اوورز کا کھیل بھی نہ ہوسکا

قائداعظم ٹرافی: 4 روزہ میچ ڈیڑھ دن میں ہی ختم، 100 اوورز کا کھیل بھی نہ ہوسکا
میر پور میں ہونے والا قائد اعظم ٹرافی کا میچ کراچی بلیوز اور ڈیرہ مراد جمالی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ فوٹو فائل

قائد اعظم ٹرافی کے 4 روزہ فرسٹ کلاس میچ میں کراچی بلیوز نے ڈیرہ مراد جمالی کی ٹیم کو ڈیڑھ دن میں ہی شکست دیدی۔

میرپور اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان مجموعی طور پر 100 اوورز کا کھیل بھی نہ ہو سکا۔

ڈیرہ مراد جمالی کی ٹیم پہلی اننگز میں 23 اوورز میں 50 رنز بناکر آؤٹ ہوئی جس کے جواب میں کراچی بلیوز نے 49 اوورز میں157 رنز بنائے۔

پہلی اننگز میں 107 رنز خسارے کے بعد ڈیرہ مراد جمالی کی ٹیم دوسری اننگز میں 20 ویں اوور میں 51 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور اس طرح کراچی بلیوز نے میچ اننگز اور 56 رنز سے جیت لیا۔

خیال رہے کہ قائد اعظم ٹرافی فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ ہے جس میں فائنل کے علاوہ تمام میچز 4 روزہ ہوتے ہیں، صرف فائنل میچ 5 روزہ ہوتا ہے۔

مزید خبریں :