پاکستان
25 فروری ، 2013

شکارپور: درگاہ حاجن شاہ کے قریب دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 10 زخمی

شکارپور: درگاہ حاجن شاہ کے قریب دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 10 زخمی

شکار پور … شکارپور میں درگاہ حاجن شاہ ماری کے قریب زور دار دھماکا ہوا ہے جس میں ایک شخص جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق شکارپور میں درگاہ حاجن شاہ ماری کے قریب دھماکا ہوا ہے جس میں ایک شخص جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔ علاقہ مکینوں نے امدادی کارروائیاں شروع کردیں جبکہ زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ نمائندہ جیو نیوز مکیش روپیتا کا کہنا ہے کہ شکارپور کی تحصیل لکھی غلام شاہ کے علاقے میں درگاہ حاجن شاہ ماری کے قریب دھماکا ہوا ہے، تاہم دھماکے کی نوعیت سے متعلق ابھی کچھ معلوم نہیں ہوسکا جبکہ پولیس نے واقعے سے متعلق تحقیقات شروع کردی ہے۔

مزید خبریں :