پاکستان
25 فروری ، 2013

شکارپور: درگاہ میں دھماکا، 3 افراد جاں بحق، گدی نشین سمیت متعدد زخمی

شکارپور: درگاہ میں دھماکا، 3 افراد جاں بحق، گدی نشین سمیت متعدد زخمی

شکارپور … شکار پور کی تحصیل لکھ غلام شاہ میں درگاہ حاجن شاہ ماڑی کے احاطے میں دھماکے سے 3 افراد جاں بحق اور درگاہ کے گدی نشین سید حاجن شاہ سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ ایس ایس پی کے مطابق حاجن شاہ ماڑی کے احاطے میں زور دار دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں درگاہ کے گدی نشین سید حاجن شاہ سمیت 10 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا جارہا ہے جبکہ مقامی لوگ اور ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ ذرائع کے مطابق عینی شاہد کا کہنا ہے کہ نامعلوم شخص درگاہ کے اندر ایک تھیلا رکھ کر فرار ہوا جس کے بعد زور دار دھماکا ہوا۔

مزید خبریں :