پاکستان
25 فروری ، 2013

سیاستدانوں کو اثاثے و تعلیمی اسناد عوام کے سامنے پیش کرنا ہونگی ، عمران خان

سیاستدانوں کو اثاثے و تعلیمی اسناد عوام کے سامنے پیش کرنا ہونگی ، عمران خان

اسلام آباد … تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کو اثاثے اور تعلیمی اسناد الیکشن کمیشن کے علاوہ عوام کے سامنے بھی پیش کرنا ہوں گی، جعلی ڈگری ہولڈرز، ٹیکس اور قرض نادہندہ ارکان پارلیمنٹ جرأت مند فیصلے اور احتساب نہیں کرسکتے۔ عمران خان اسلام آباد میں تحریک انصاف کی سیاسی حکمت عملی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاستدان رہنمائی کا دعویٰ کرتے ہیں تو انہیں قوم کیلئے مثال بننا ہوگا، جن ارکان پارلیمنٹ کی ڈگریاں جعلی ثابت ہوئی ہیں انکے خلاف مقدمے درج کرانے چاہئیں، الیکشن کمیشن اپنے احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے ارکان کے خلاف کارروائی کرے۔ عمران خان نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن ایک دوسرے کی کرپشن چھپانے کیلئے متحد ہیں، شرم کی بات ہے کہ صدر نے 5 ارب روپے کا محل تحفے میں قبول کرلیا۔

مزید خبریں :