25 فروری ، 2013
کراچی … شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کے وکیل نے مقدمہ سیشن عدالت منتقل کرنے کی درخواست کردی۔ شاہ زیب کیس قتل کیس کے مرکز ی ملزم شاہ رخ جتوئی کے وکیل شوکت زبیدی ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ مقدمے پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کا اطلاق نہیں ہوتا اس لئے مقدمہ انسداد دہشت گردی کی عدالت سے عام عدالت میں منتقل کیا جائے۔ شاہ رخ جتوئی کے وکیل کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کی سماعت کل ہوگی۔