26 فروری ، 2013
کراچی.... بحیرہ عرب میں کسٹم انٹیلی جنس اور میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے شراب کی اسمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔بحیرہ عرب میں کسٹم انٹیلی جنس اور میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے الخیر نامی لانچ پر چھاپہ مار کارروائی کی۔ انٹیلی جنس کی بنیاد پر ہونے والی کارروائی میں متحدہ عرب امارات سے اسمگل ہوکر پاکستان آنے والی 60 ہزار سے زائد شراب کی بوتلیں تحویل میں لے لیں،جبکہ الخیر نامی لانچ میں سوار 9 افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے،جن سے مزید پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔کسٹم انٹیلی جنس حکام کا دعویٰ ہے پاکستانی سمندری حدود سے اس سے قبل کبھی اتنی بڑی مقدار میں غیر ملکی شراب نہیں پکڑی گئی ہے ،تحویل میں لی جانے والی شراب کی مالیت کا اندازہ لگایا جارہا ہے۔