26 فروری ، 2013
کراچی....ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی قیادت اور گورنر سندھ میں اختلافات کی باتیں من گھڑت ہے۔ یہ بے بنیادباتیں ایم کیو ایم کی صفوںمیں انتشار پھیلانے کی سنگین کوشش ہے۔ رابطہ کمیٹی کے مطابق الطاف حسین اور ایم کیو ایم کی قیادت کا گورنر پر جو اعتماد کل تھا وہ آج بھی ہے۔ کارکنان و عوام ہوشیار رہیں اور سازشوں کا ہرگز شکار نہ ہوں۔