پاکستان
26 فروری ، 2013

رابطہ کمیٹی کا صوبائی وزیر تعلیم کی معذرت اور وضاحت کا خیرمقدم

رابطہ کمیٹی کا صوبائی وزیر تعلیم کی معذرت اور وضاحت کا خیرمقدم

کراچی....متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے حیدرآباد میں یونیورسٹی کے قیام کی مخالفت کے حوالہ سے صوبائی وزیرتعلیم پیرمظہرالحق کی معذرت اور وضاحت کا خیرمقدم کیا ہے۔ایم کیو ایم اعلامیہ کے مطابق مظہرالحق نے جووضاحت کی ہے وہ خوش آئندہے اورامید ہے کہ عوام اس وضاحت کو قبول کرلیں گے۔رابطہ کمیٹی نے امید ظاہر کی کہ صوبائی وزیرتعلیم جلد ہی سندھ اسمبلی میں حیدرآباد یونیورسٹی کے قیام کابل منظورکراکر حیدرآباد کے عوام کے ساتھ برسوں سے روا رکھی گئی ناانصافی کا ازالہ کریں گے۔ دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ نے ایم کیوایم کی قیادت اورگورنرسندھ دمیں اختلافات کی باتوں کو بے بنیاد ٹہرایا ہے اورکہا ہے کہ الطاف حسین اورایم کیوایم کی پوری قیادت کا ڈاکٹرعشرت العباد پرجواعتماد کل تھا وہی آج بھی ہے۔کراچی سے جاری بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاہے کہ ایم کیوایم کی قیادت اورگورنرسندھ کے درمیان اختلافات کے بار ے میں باتیں بیہودہ اور من گھڑت ہیں، اختلافات کی باتوں کاحقیقت سےقطعی کوئی تعلق نہیں ہے۔ بیان کے مطابق جھوٹی باتیں ایم کیوایم کی صفوں میں انتشارپھیلانے کی سنگین کوشش ہے، رابطہ کمیٹی نے کارکنان وعوام سے کہا ہے کہ وہ اپنی صفوں میں انتشارپھیلانے کی سازشوں سے ہوشیاررہیں۔

مزید خبریں :