26 فروری ، 2013
لاہور....لاہور کے مختلف علاقوں میں مسلسل 3سے 4 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کو پریشان کررکھا ہے۔لاہور میں فیصل ٹاو¿ن ، جوہر ٹاو¿ن ، دھرم پورہ ، گڑی شاھو ، اندرون شہر، وسن پورہ ، شاہدرہ ، گوالمنڈی ، گلبرگ ، ماڈل ٹاو¿ن ،نشتر کالونی اور دیگر علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 8 سے 9 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔ مسلسل 3 سے 4 گھنٹے بجلی کی غیر اعلانی بندش سے شہریوں کی زندگی وبال جان بن گئی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی عدم فراہمی سے انہیں پانی کی قلت کا بھی سامنا ہے۔