26 فروری ، 2013
کراچی ....وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں فرقہ وارانہ فسادات کرانے کی سازش کی جارہی ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے شکارپور میں بم دھماکے میں زخمی ہونے والے پیر حاجن شاہ کی عیادت کی۔ بعد میں میڈیا سے بات کر تے ہوئے قائم علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں فرقہ ورانہ فسادات کرانے کی سازش میں بیرونی ہاتھ ملوث ہوسکتا ہے۔ یہ تاثر غلط ہے کہ موجودہ حکومت ناکام ہوچکی ہے۔ بلکہ حکومت کے پاس دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے ماہرین کی کمی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے دھماکے انٹیلی جنس اداروں کی ناکامی بھی ہے،اگر بروقت اطلاع ملے تو کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ رینجرز اور پولیس کے اعلیٰ افسران کا اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں اس طرح کے معاملات پر غوروخوض کیا جائے گا۔