کاروبار
26 فروری ، 2013

قومی گرڈ میں 7ہزارمیگا واٹ بجلی داخل،شارٹ فال5 ہزار میگاواٹ

 قومی گرڈ میں 7ہزارمیگا واٹ بجلی داخل،شارٹ فال5 ہزار میگاواٹ

اسلام آباد… قومی گرڈ میں سات ہزار میگا واٹ بجلی داخل کی جا چکی ہے،جبکہ اس وقت ملک میں بجلی کا شارٹ فال پانچ ہزار میگا واٹ کے قریب ہے۔ذرائع کے مطابق ملک کے مختلف بجلی گھروں سے قومی گرڈ میں سات ہزار کے قریب بجلی داخل کر دی گئی ہے تاہم قومی گرڈ کی فریکونسی کو بہتر رکھنے اور کسی پاور ہاؤس کو ٹرپ ہونے سے بچانے کے لیے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق اس وقت حبکو اپنی مجموعی پیداوار کا آدھاحصہ بجلی دے رہا ہے ،جبکہ چشمہ پاور پلانٹ اپنی فنی خرابی کے باعث مکمل طور بند ہے،امید ہے کہ چشمہ پاور آئندہ دو سے تین روز تک دوبارہ بجلی کی پیدوار شروع کر دے گا۔

مزید خبریں :