02 دسمبر ، 2024
ٹنڈو جام میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے مقامی فنکارہ جاں بحق ہوگئی۔
ٹنڈو جام میں شادی کی تقریب میں ہونیوالی ہوائی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی فنکارہ کے قتل کا مقدمہ درج کر لیاگیا۔
ایس ایچ او ٹنڈو جام کے مطابق واقعے کا مقدمہ مقتولہ کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ شادی کی تقریب میں مقتولہ مہندی، اس کی چچی و دیگر کو پرفارمنس کیلئے بلایاگیاتھا، شادی کی تقریب میں دلہا اس کے بھائیوں نے ہوائی فائرنگ کی جس پر مقتولہ اور اس کی چچی نے پرفارم کرنے سے انکار کیا تو زبردستی پروگرام شروع کروایا گیا۔
ایف آئی میں کہا گیا ہے کہ اس دوران ملزم نے فائرنگ کی جس سے دلہا کا بھائی جلال اور مہندی زخمی ہو گئے، زخمی مہندی کو سول اسپتال لایا گیا جہاں وہ جمعہ کی صبح دم توڑگئی۔
والدکا کہنا تھاکہ میری بیٹی آرٹسٹ تھی اور شادی کی تقریب میں فن کا مظاہرہ کرنے گئی تھی۔