Time 02 دسمبر ، 2024
پاکستان

وفاقی کابینہ کی ’اجینوموتو‘ کی درآمد پر پابندی اٹھانے کیلئے نظرثانی درخواست کی منظوری

وفاقی کابینہ نے ’اجینوموتو‘ کی درآمد پر پابندی اٹھانے کے لیے نظر ثانی درخواست دائر کرنے کی منظوری دے دی۔ 

پیر کو وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ اجلاس ہوا جس کا کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ نے ’اجینوموتو‘ کی درآمد پر پابندی اٹھانے کے لیے نظر ثانی درخواست دائر کرنے کی منظوری دے دی۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ ماہرین کی خصوصی کمیٹی کی رپورٹ پر کیا، جس کے مطابق مونوسوڈیم گلوٹامیٹ انسانی صحت کیلئے محفوظ ہے۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں نیشنل پریوینشن آف وائلینٹ ایکسٹریم ازم پالیسی 2024 کی منظوری بھی دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق کابینہ نے اسپیشل کورٹس کوئٹہ اور خضدار کے دائرہ کار میں تبدیلی کی منظوری بھی دی۔

اس کے علاوہ کابینہ کی جانب سے ایڈیشنل سیشن ججز اور متعلقہ عدالتوں کو لائرزویلفیئر اینڈ پروٹیکشن ایکٹ 2023 کے تحت مقدمات سننے کا اختیار دینے کی منظوری دی گئی۔

مزید خبریں :