پاکستان
26 فروری ، 2013

پاکستان کے مفاد کیلئے ہم اور نواز شریف اکٹھا ہوئے ہیں،پیرپگارا

 پاکستان کے مفاد کیلئے ہم اور نواز شریف اکٹھا ہوئے ہیں،پیرپگارا

کراچی…پیر پگارا نے کہا ہے کہ پاکستان کے مفاد کیلئے ہم اور نواز شریف اکٹھا ہوئے ہیں ،نواز شریف سے ملاقات کے بعد پیر پگارانے کہا کہ حکومت نے 5 سال میں عوام کو رسوا کیا، حکومت الیکشن میں دھاندلی کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔ہم ملک کے مفاد میں الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ،اگر ہمیں لالچ ہوتا تو ہم پیپلز پارٹی سے اتحاد ختم نہ کرتے، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں پیپلز پارٹی کا صفایا ہوچکا ہے ۔ ہماری کوشش ہے کہ انتخابات میں براہ راست مقابلہ ہو۔انہوں نے ن لیگ کے رہنماؤں کی کنگری ہاؤس آمد پر نوازشریف،شہبازشریف اور چودھری نثار کا شکریہ اداکیا ۔

مزید خبریں :